حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( این ایس ایس ) : تلنگانہ کے وزیر فینانس اور سیول سپلائز ایٹالہ راجندر نے آج کہا کہ سفید راشن کارڈ صرف چاول کیلئے ہے اور نہ کہ کسی دیگر اسکیمات کیلئے ۔ یہاں پریس کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ریاست میں غریب اور اہل افراد کو راشن کارڈس دے گی ۔ یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ ٹی آر ایس حکومت عوام کی حکومت ہے اور غریب موافق ہے انہوں نے کہا کہ حکومت تمام اہل اشخاص کو راشن کارڈس فراہم کرے گی ۔ انہوں نے اس بات سے انکار کیا کہ حکومت بوگس کے نام پر لاکھوں کارڈس کو منسوخ کردیگی ۔۔