حیدرآباد ۔ 27 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : نامور غزل گو شاعر حضرت سعید شہیدی مرحوم کی صدی تقاریب کے سلسلے میں بزم سعید حیدرآباد کی جانب سے دو روزہ جشن سعید 21 اور 22 جنوری منعقد ہوگا ۔ جشن کی تفصیلات عنقریب منظر عام پر آئے گی ۔ بزم سعید کے جنرل سکریٹری رشید شہیدی نے پرستاران حضرت سعید شہیدی سے اپنے ایک پریس نوٹ کے ذریعہ خواہش کی ہے کہ مرحوم کے سی ڈی یا ویڈیو سی ڈی اگر کسی کے پاس ہوں تو فراہم کریں ۔ یا پھر فون نمبر 24510836 پر ربط کریں ۔۔
پروفیسر مصطفی شریف کی تہنیتی تقریب
حیدرآباد ۔ 27 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام مولانا محمد مصطفی شریف پروفیسر شعبہ عربی جامعہ عثمانیہ کے ڈین آرٹس کالج عثمانیہ یونیورسٹی کے عہدہ جلیلہ پر ترقی کی مسرت میں تہنیتی تقریب زیر نگرانی مولانا ابورجاء سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی قادری 28 دسمبر جمعرات بعد نماز مغرب تا عشاء مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینیؒ شکر گنج مقرر ہے ۔۔