سعید آباد پولیس سے وابستہ کانسٹیبل معطل

حیدرآباد 26 اپریل (سیاست نیوز) رشوت کے خلاف سخت کارروائی میں کمشنر پولیس انجنی کمار نے سعیدآباد پولیس سے وابستہ کانسٹبل کو معطل کردیا۔ رشوت کے الزامات کی تحقیقات کے بعد سعیدآباد پولیس کانسٹبل 9422 شیخ احمد بن عمار کو معطل کرنے احکامات جاری کئے گئے۔ جبکہ اُسی پولیس اسٹیشن کے ہوم گارڈ بی ناگراجو کو بھی پولیس اسٹیشن سے ہٹادیا گیا ہے اور اُس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ کمشنر پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ سٹی پولیس میں کسی قسم کی رشوت خوری میں ملوث ہونے پر اُن کے خلاف اُن (کمشنر) کے موبائیل نمبر 9490616000 پر اطلاع دیں۔