سعودی کی امریکہ کے ساتھ ٹریڈ اور سیاسی معاہدات پر دستخط

ریاض: سعودی عربیہ نے جمعرات کے روز اس بات کی توثیق کی ہے کہ وہ اگلے ہفتے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ریاض دورے کے موقع پر امریکہ کے ساتھ کمرشیل اور سیاسی معاہدات کو قطعیت دے گا۔

زانہواکی خبر کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل جوبیر نے کہاکہ عرب اسلامک امریکن سمیٹ جس میں37لیڈران شرکت کریں گے اور اس کا مقصد دہشت گردی سے مقابلہ‘ سرمایہ کاری ‘ ٹریڈ ‘ یوتھ اور ٹکنالوجی کوفروغ دینا ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ سمیٹ کے اختتام پر قائدین بین الاقوامی کاونٹر ٹریرازم سنٹر کا ریاض میں قیام عمل میں لائیں گے‘ جو ‘ نظریاتی لڑائی‘ کا مقابلہ کریگا۔جوبیر نے یہ بھی کہاکہ امریکہ کے ساتھ سمیٹ مغربی ممالک کی مسلم ممالک سے بات چیت میں ایک نئے باب کا آغازہوگا۔

انہوں نے مزیدکہاکہ سعودی عربیہ مغرب کو یہ پیغام دینا چاہتا ہے کہ مسلم ممالک دشمن نہیں ہیں‘ انہوں نے مزیدکہاکہ ائی ایس دہشت گرد گروپ کے خلاف ریاض امریکہ کے بعددوسرے نمبر پر ہے۔

انہوں نے کہاکہ ’’ ہم اپنے ساتھی بالخصوص امریکہ کے ساتھ کام کررہے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ ایران ایک عام ملک کے طرح کیا ردعمل پیش کرتا ہے‘‘۔جب تک ایران دہشت گردی کے ساتھ ہمیں دھمکیا ں دیتا رہے گا تب تک دونوں کے رشتوں میں سدھار ممکن نہیں ہے‘‘