اسلام آباد، 25 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی اہم اپوزیشن پارٹیوں- پاکستان مسلم لیگ-نواز (پی ایم ایل-این) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جس لہجے اور زبان کااستعمال کیا ہے اس پر سخت اعتراض ہے اور سعودی عرب سے ملے ریلیف پیکیج کی شرائط کو عام کرنے کا مطالبہ کیا۔ پاکستانی اخبار ‘ڈان’کے مطابق دونوں سیاسی پارٹیوں نے مسٹر خان کے لہجے کو اپوزیشن پارٹیوں کے لئے دھمکی آمیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے پیش ‘بیل آؤٹ پیکج’ کے بارے میں وزیر اعظم کو پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا ہوگا۔