سعودی ولی عہد کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

اقوام متحدہ ۔ 2 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ہفتے کے روز ارجنٹائن میں
G-20اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے ملاقات کی۔سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے جمعہ کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ولی عہد اور G-20اجلاس میں شریک عالمی رہنمائوں کے ساتھ دوستانہ ماحول میں ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ ہفتے کے روز ولی عہد کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقات متوقع ہے۔سعودی ولی عہد نے ارجنٹان میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ، فرانسیس کے عمانویل میکروں، چینی صدر شی جن پنگ اور برطانوی وزیراعظم تھریسا مے سے بھی ملاقات کی۔ انہوںنے G-20اجلاس کے موقع پر میکسیکو، جنوبی کوریا، جنوبی افریقہ کے صدور اور انڈونیشیا کے نائب صدر سے بھی ملاقات کی۔