سعودی ولی عہد صحافی جمال خشوگی کے قتل کے قتل میں ملوث نہیں : سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر 

ریاض : سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ سعودی ولی عہد جمال خشوگی کے قتل میں ہرگز ملوث نہیں ہیں ۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ سعودی ولی عہد جمال خشوگی کے قتل میں ہرگز ملوث نہیں ہیں اوراب سعودی بادشاہت یاولی عہد کے حوالہ سے مزید توہین برداشت نہیں کی جائے گی ۔

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی کنگ شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی نمائندگی مملکت کا ہر شہری کرتا ہے ۔لہذا ولی عہدمحمد بن سلمان کو ہٹانے کا مطالبہ بے سود ہے ۔ سعودی ولی عہد نے واضح کیا کہ جمال خشو گی کے قتل کی تحقیقا ت جاری ہے او رمجرموں کو ضرور سزا دی جائیگی ۔