ریاض ۔ 28 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور سعودی عرب نے باہمی روابط کو مزید وسعت دینے سے اتفاق کیا ہے۔ اس کے علاوہ اعلیٰ سطحی وفد کے مابین تعلقات بھی استوار کئے جائیں گے چنانچہ نائب وزیراعظم ولیعہد سلمان آئندہ ماہ نئی دہلی کا دورہ کریں گے ۔ وزیر فینانس پی چدمبرم نے آج ولیعہد سلمان کے علاوہ سعودی ہم منصب توفیق الرابیعہ سے بھی ملاقات کی۔ اس کے علاوہ سعودی اور ہندوستانی تاجرین سے خطاب کیا۔