ملاقات کے لئے شہزادہ بن سلمان نے نتن یاہو کا انتظار کیا‘ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات شاہی محل میں ہوئی
مقبوضہ بیت المقدس۔اسرائیل کے ایک موخر عبرانی ’معاریو‘ نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیاہے کہ گذشتہ سوموار کو اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتن یاہو اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اردن میں خفیہ ملاقات کی تھی۔
عبرانی اخبار کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات شاہی محل میں ہوئی‘ جس کے اگلے روز امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مشیر اور داماد جارڈ کوشنر اور مشرقی وسطی کے لئے امریکی مندوب جیسن گرین بیلٹ نے بھی اردنی فرمانروا سے ملاقات کی تھی۔
عبرانی اخبار کے سیاسی تجزیہ نگا جاکی حوجی نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نتن یاہو کا انتظار کیا۔ اسرائیلی نامہ نگا ر نے بتایا کہ اسے اس سال ملاقات کے احوال ایک قریبی دوست نے بتایا جو اس عمان میں موجود تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان براہ راست روابط ہیں اور ان روابط کو اردنی فرمانروا کی کوششوں سے مزید مستحکم کیاجارہاہے۔ خیال رہے کہ کوشنر اور گرین بیلٹ نے گذشتہ روز بیت المقدس میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن یتن یاہو سے ملاقات کی تھی۔
وہ اس سے قبل اردن ‘ مصراور قطر کا دورہ کرچکے ہیں جبکہ اگلے مرحلے میں وہ سعودی عرب جائیں گے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کے اسرائیل سے درپردہ روابط کے حوالے سے خبریں پہلے بھی آتی رہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ فلسطینی ریاست کے قیام یا فلسطین۔
اسرائیل تنازع کے حل کے حوالے سے جو ان فارمولہ پیش کررہے ہیں اس میں فلسطینی ریاست کے اردن کے بعض علاقوں کے اندر محدود کردیاگیا ہے ۔
ذرائع ابلاغ میں امریکی امن واسکی کو ’صدی کی ڈیل‘ کے عنوان سے پیش کیاجارہا ہے ۔ اسی اسکیم کو عملی شکل دینے کے لئے امریکی مندوبین ان دنوں مشرقی وسطی کے دورے پر ہیں۔