سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان ملتوی

اسلام آباد۔3جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر خارجہ سعودی عرب عادل بن احمد الجبیر نے آج اپنا دورہ پاکستان ملتوی کردیا ۔ توقع تھی کہ وہ پاکستانی قیادت کے سعودی عرب کی زیر قیادت فوجی مخلوط اتحاد میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامل ہونے کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے ۔ ان کا یہ دورہ آج مقرر تھا لیکن سعودی عرب کی درخواست پر اسے ملتوی کردیا گیا ۔ دورہ کے التواء کی کوئی وجہ ظاہر نہیں کی گئی ہے ۔نامور شیعہ عالم دین شیخ نمر کی دیگر 46 افراد کے ساتھ سزائے موت اس کی وجہ ہوسکتی ہے۔