سعودی وزیرخارجہ سعودالفیصل کی پاکستان آمد

اسلام آباد ۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سابق فوجی ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے بغرض علاج پاکستان سے باہر چلے جانے کی قیاس آرائیوں کے درمیان سعودی عرب کے وزیرخارجہ سعودالفیصل آج رات سرکاری دورہ پر اسلام آباد پہنچے جو یہاں پاکستانی قیادت سے بات چیت کریں گے۔ تاہم کئی مبصرین کا خیال ہیکہ ان کا یہ دورہ کسی نہ کسی صورت میں سابق صدر پرویز مشرف کے مسئلہ سے تعلق رکھتا ہے۔

پرویز مشرف گذشتہ ہفتہ قلب پر شدید حملہ کے بعد ایک فوجی ہاسپٹل میں زیرعلاج ہے۔ حکومت نے یہ واضح کردیا ہیکہ ان کے ساتھ اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ عدالت اپنا کام کرے گی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہیکہ سعودی عرب کی مداخلت کے نتیجہ میں ہی ماضی میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاکستان سے بحفاظت باہر نکلنے کا موقع فراہم ہوا تھا جب اکٹوبر 1999ء میں پرویز مشرف نے بغاوت کے ذریعہ اقتدار سے بیدخل کردیا تھا۔ پاکستان نے اکثر یہ خیال ہیکہ سعودی وزیرخارجہ اب جنرل پرویز مشرف کے بحفاظت اخراج کی راہ ہموار کریں گے۔ تاہم حکومت پاکستان نے اصرار کے ساتھ کہا ہیکہ صرف عدالت ہی مشرف کے مقدر کا فیصلہ کرے گی۔