سعودی معیشت میں ایک ارب 60 کروڑ کا اضافہ

ریاض۔11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی معیشت میں رواں سال عمرہ سیزن کے دوران ایک ارب 60 کروڑ ڈالر شامل ہوئے۔ مکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مطابق عمرہ زائرین سعودی عرب میں ٹرانسپورٹیشن، قیام اور طعام کی مد میں سعودی معیشت میں ایک ارب 60 کروڑ ڈالر کا حصہ ڈالا۔ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب آنے والے ایک فرد نے سعودی معیشت میں اوسطاً 270 ڈالر داخل کئے۔ رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام کے گرد اسیتادہ فائیو سٹار ہوٹلز اس عمرہ سیزن میں مکمل طور پر بْک رہے اور رواں عمرہ سیزن کے دوران شکایات کا اندراج بھی کم ہوا۔