سعودی فوجی اتحاد، کسی ملک کے خلاف نہیں

راحیل شریف کے تقرر کی مدافعت : پاکستانی معتمد خارجہ
اسلام آباد ۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے اپنے ایک سابق فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کے سعودی عرب کی قیادت ہمہ قومی فوجی اتحاد کے سربراہ کی حیثیت سے تقرر کی آج مدافعت کی اور کہا کہ یہ فوجی اتحاد کسی ملک کے خلاف نہیں ہے۔ ایران نے گذشتہ روز راحیل شریف کے تقرر پر اعتراض کرتے ہوئے خبردار کیا تھاکہ اس سے عالم اسلام کے اتحاد کو خطرہ لاحقہوگا۔ پاکستانی معتمدخارجہ تہمینہ جنجوعہ نے قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے امور خارجہ کے اجلاس کے دوران کہا کہ ’’اسلامی (فوجی) اتحاد کسی (مخصوص) ملک کے خلاف نہیں ہے بلکہ دہشت گردی کے خلاف ہے‘‘۔ فوج کے سابق سربراہ کے تقرر کا حوالہ دیتے ہوئے تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ ’’کسی بھی ریٹائرڈ فوجی افسر کو کسی بھی عہدہ قبول کرنے کی آزادی حاصل ہے‘‘۔