سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا جاریہ ہفتہ دورۂ روس

ماسکو ۔ 2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان جمعرات کے روز روس کا دورہ کریں گے۔ کریملن کے سینئر عہدیدار یوری اوشاکوف کے حوالے سے تاس خبر رساں ایجنسی نے یہ بات بتائی۔ اس موقع پر اوشاکوف نے مزید تفصیلات بتائے بغیر صرف اتنا کہا کہ ہم سعودی فرمانروا کے دورہ کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔ یاد رہیکہ یہ دورہ ایک ایسے وقت کیا جارہا ہے جب اوپیک ارکان کے اجلاس میں ابھی ایک ماہ کا عرصہ باقی ہے جس کا سعودی عرب بھی رکن اور سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والا ملک ہے۔ ایک ماہ بعد جو کانفرنس منعقد ہونے والی ہے، ان میں دیگر ماملک کے ساتھ خام تیل کی سربراہی میں کٹوتی بشمول روس زیربحث آئے گی ۔