ریاض : سال حال سعودی عرب میں جہاں پہلی مرتبہ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دی گئی تھی ۔ او راب جہاز اڑانے کی بھی اجازت دیدی گئی ہے ۔عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کی ایویشن ایشن اتھاریٹی نے ۵؍ خواتین کو پائیلٹ کے لائسنس جاری کردئے ۔
یہ خواتین سعودی عرب کے ایئر لائن میں بطور کیپٹن خدمات انجام دیں گی ۔ خیال رہے کہ پہلی مرتبہ سعودی خاتون کو ۴؍ سال قبل ۲۰۱۴ء میں جہاز اڑانے کا لائسنس جاری کیا گیا تھا۔ یہ دوسران موقع ہے کہ خواتین کو سعودی حکام کی جانب سے جہاز اڑانے کا باقاعدہ لائسنس جاری کیا گیا ہے ۔
تاہم حکام نے یہ نہیں بتایا کہ یہ خواتین کس ایئر لائنس میں خدمات انجام دیں گی ۔