سعودی عرب کے نیشنل ڈے کے موقع پر پہلی مرتبہ خواتین کو اسٹیڈیم میں آمد کی منظوری

ریاض۔مملکت میں جوش وخروش کے ساتھ منائے جانے والے نیشنل ڈے تقریب کے موقع پر سعودی عرب کی خواتین نے پہلے مرتبہ شرکت کی۔ سارے ملک میں روایتی ڈانس اور پٹاخوں کے ذریعہ منائے گئے نیشنل ڈے کے ضمن میں شہر کے بڑے اسپورٹس اسٹیڈیم میں بھی ایک تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں خواتین نے بھی شرکت کی۔کنگ فہد اسٹیڈیم میں موجود خواتین جنھیں سابق میں مملکت کے جشن میں حصہ لینے سے روک دیاجاتا تھا ‘وہیں وہ ان پر سخت ملکی قوانین کے پیش نظر کھیل کود میں حصہ لینے سے امتناع ہے

https://www.youtube.com/watch?v=ZsbR9jrWw-c

جن خواتین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے وہاں پر سابق میں سعودی مرد فٹبال میاچس کھیلتے ہیں‘یہاں پر خواتین کے لئے علیحدہ نشست کا انتظام کیاگیا تھا جو اپنے گھر والوں کے ساتھ بیٹھ کر میوزیکل شو جو سعودی تاریخ پر مشتمل ہے کا مشاہدہ کریں۔سعودی عرب کے نارتھ ویسٹرن شہرکی ساکن ایک خاتون امہ عبدالرحمن نے اے ایف پی سے کہاکہ ’’ ہمیں امید ہے کہ مستقبل میں اسٹیڈیم کے اندر ہمارا داخلہ ممنوع قرارنہیں دیاجائے گا۔

پچھلے کئی سالوں سے ہم امید کررہے ہیں ہمیں بھی مردوں کے مساوی حقوق فراہم کئے جائیں‘‘۔ خواتین اسٹیڈیم میں نیشنل ڈے کے موقع پر مختلف اندا ز سے جشن مناتے ہوئے دیکھے گئے جبکہ مرد ان تصوئیروں او رویڈیوز کو سوشیل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اس کو تاریخی دن بھی قراردیا۔ایک سعودی شخص نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ’’ ایسا لگ رہا ہے سارے ٹکٹس سعودی خواتین نے ہی خرید لئے‘‘۔ ضرورت سے زیادہ محتاط سعودی عربیہ میں خواتین کے لئے سخت قوانین ہیں اور صرف یہاں پر ہی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت نہیں ہے‘ حالانکہ سعودی حکومت نے ملازمتوں میں خواتین کی حصہ داری کو ناگزیر بھی قراردیتے ہوئے مختلف شعبہ میں خواتین کے تقررات کو یقینی بنانے کے اقداما ت بھی اٹھائے ہیں۔

ملک کے سرپرستی قوانین کے تحت کسی بھی لڑکی یا عورت کی تعلیم ‘ سفر یا دیگر سرگرمیوں کے لئے اس کے والد‘ بھائی یا پھرشوہر کی منظوری ضروری ہے۔ مگر مملکت نے کچھ قوانین میں نرمی لائی ہے اور طاقتور ولیعہد محمد سلمان نے’’ویثرن2030‘‘کے تحت معاشی اور سوشیل اصلاحات کے طور پر قوانین میں بڑی تبدیلیاں بھی لائی ہیں۔ایک ایسے وقت سعودی عربیہ کا نیشنل ڈے منایاجارہا ہے جب اس کی فوج پڑوسی خلیجی ممالک یمن میں امن کے لئے لڑرہی ہے تو قطر پر سعودی عربیہ نے امتناع عائد کردیا ہے جبکہ روایتی دشمن ایران سے کی دشمنی زور پر ہے۔نیشنل ڈے کے موقع پر سڑکوں کاروں میں قومی پرچم کے ساتھ جشن بھی منایاگیا۔

اسی ماہ انتظامیہ نے دودرجن سے زائد لوگ بشمول علماء کو گرفتار کرتے ہوئے اس سرگرمی کا سازش کی ناکامی کا بھی نام دیاگیا۔سعودی عربیہ نے قومی دن کے موقع پر اپنی دفعی طاقت کا مظاہرہ کرنے سے بھی گریز نہیں کیا۔ پرنس سلمان بڑے پیمانے پر خارجی پالیسی کو روبعمل لانے کاکام کررہے ہیں تاکہ مستقبل میں مملکت کو اقتصادی بحران سے بچایاجاسکے۔مملکت جی 20کا بھی حصہ ہے۔نیشنل ڈے کے موقع پر مملکت نے 17شہروں میں 27تقاریب منعقد کئے