سعودی عرب کے قونصل خانہ کی تلاشی کی اجازت

امریکہ لاپتہ سعودی صحافی خشوگی کی بھرپور تلاش کا خواہاں : ٹرمپ
انقرہ ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے اتفاق رائے کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عہدیدار مملکت سعودی عرب کے استنبول قونصل خانہ کی تلاشی لے سکتے ہیں اور نامور صحافی جمال خشوگی کی تلاش کرسکتے ہیں جو گذشتہ ہفتہ لاپتہ ہوگیا تھا۔ ترکی وزارت خارجہ نے اس کی اطلاع دی کہ سعودی عہدیداروں نے کہا ہیکہ تلاش کارروائی سعودی عرب کے قونصل خانہ برائے استنبول کی عمارت کی جاسکتی ہے۔ دریں اثناء واشنگٹن سے موصولہ اطلاع کے بموجب امریکہ نے کہا کہ لاپتہ نامور سعودی صحافی کے لاپتہ ہوجانے کے بارے میں مکمل، غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات ضروری ہیں۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے صحافی کے لاپتہ ہوجانے پر تشویش ظاہر کی۔ جمال خشوگی ایک سعودی صحافی ہیں اور ان کے مضامین واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہوا کرتے تھے۔ 2 اکٹوبر کو ترکی عہدیدار سعودی سفارتخانہ کی تلاشی کا مطالبہ کرچکے ہیں۔