حیدرآباد ۔ /23 ستمبر (پریس نوٹ) خادم الحرمین و شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز والئی مملکت سعودی عربیہ کو مولانا پیر سید شبیر نقشبندی افتخاری صدر کل ہند انجمن پیشواہان مذاہب نے آج سعودی عرب کے قومی دن کی مبارکباد دی ہے ۔ انہوں نے سعودی عرب کے سفیر متعینہ ہند ہزاکسلینسی سعود الطی کو موسومہ اپنے ایک ای میل پیام میں اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ شاہ سلمان کی رہنمائی میں اقطاع عالم کے مسلمانوں کے درمیان ’’امت واحدہ ‘‘ کو استحکام حاصل ہوگا اور کلمہ طیبہ کی بنیاد پر ملت اسلامیہ متحدہ طور پر اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے لئے سرگرم فرض ادا کرے گی ۔ مولانا پیر نقشبندی نے ہندو سعودی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے لئے عوام سے عوام کے رابطہ کو ناگزیر قرار دیا ۔