سعودی عرب کی اتحادی افواج کا یمن پر حملہ

حوثی باغیوں کے 3 وہیکلس تباہ ، 7 ہلاک
عدن ۔ /28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب زیرقیادت فوجی اتحاد نے آج وسط یمن کے ٹیکسی اسٹانڈ کے قریب باغیوں کے ایک قافلہ پر بمباری کی جس میں 7 ہلاک اور دیگر 9 حوثی باغی ہلاک ہوئے ۔ عہدیداروں نے کہا کہ اس بمباری سے حوثی باغیوں کی 3 گاڑیاں تباہ ہوگیئں ہیں ۔ یہ حملہ یمن کے جنوب مغربی شہر طائز کے باہر مفرق سہراب جنکشن کے قریب کیا گیا ۔ دواخانوں میں طبی ذرائع نے بتایا کہ حملہ میں ہلاک ہونے والے 7 افراد کی نعشیں لائی گئیں ہیں جبکہ فوجی ذرائع نے کہا کہ اس حملہ میں 9 باغی مارے گئے اور دیگر 14 زخمی ہوئے ہیں ۔ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب ایران کی حمایت والے باغیوں اور صدر عابدربی منصور ہادی کی وفادار فوج کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری تھی ۔ صدر یمن کی سعودی زیرقیادت اتحادی افواج کی حمایت حاصل ہے ۔ عرب اتحادی فوج نے حوثیوں اور ان کے حلیفوں کے خلاف مارچ 2015 ء میں فوجی کارروائی شروع کی تھی ۔