سعودی عرب کاتیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ

واشنگٹن،یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام)) صدرامریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے اصرار پر سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعودنے تیل کی پیداوار بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔وائٹ ہاؤس نے ہفتہ کو ایک بیان جاری کرکے اس بات کی ج اطلاع دی۔بیان کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ نے مارکیٹ میں تیل کی کمی کے پیش نظر سعودی عرب کے شاہ سے فون پر بات کی اور تیل کی پیداوار بڑھانے کی اپیل کی۔ صدر امریکہ کے اصرار پر سعودی عرب روزانہ 20 ملین بیرل تیل کی پیداوار بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔ سعودی عرب کے شاہ نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر تیل کی پیداوار بڑھا جائے گا۔