سعودی عرب میں گھریلو ملازمہ کو سزائے موت پر انڈونیشیا کا احتجاج

جکارتہ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جکارتہ نے آج سعودی عرب کے سفیر کو طلب کرتے ہوئے ایک انڈونیشیائی گھریلو ملازمہ کا سر قلم کئے جانے کے واقعہ پر شدید احتجاج کیا اور یہ شکایت بھی کی کہ گھریلو ملازمہ کے رشتہ داروں اورسفارت خانہ کے اسٹاف کو بھی سزائے موت دیئے جانے سے قبل کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔