سعودی عرب میں ڈرائیونگ لائسنس کے لئے سوا لاکھ خواتین کی درخواستیں داخل

ریاض : سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مملکت میں خواتین کی ڈرائیونگ پر عائد پابندی ختم ہونے کے بعد بڑی تعداد میں خواتین نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے درخواستیں دی ہیں ۔

سعود ی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے ریاض میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں خواتین کو پیشہ وارانہ انداز میں ڈرائیونگ سکھانے کے لئے ۶؍ ٹریننگ مراکز قائم کئے ہیں جب کہ ایک لاکھ بیس ہزار خواتین نے تربیت مکمل کرنے کے بعد ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے درخواستیں دی ہیں ۔ترجمان نے کہا کہ آنے والے دنوں میں اس میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔

میجر جنرل منصور نے خواتین پر زور دیا ہے کہ وہ ڈرائیونگ کی آزادی او راپنے حق کے ساتھ دورسروں کے حقوق کابھی خیا ل رکھیں اورٹریفک کے ضابطہ اخلاق کی سخت پابندی کریں ۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی ختم کرنے کے اعلان پر گذشتہ روز عمل درآمد کردیاگیا جس کے بعد سعودی عرب کے شہروں میں بڑی تعداد میں خواتین کو ڈرائیونگ کرتے دیکھا جارہا ہے ۔