منگلورو ۔ /26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں منگلور سے تعلق رکھنے والی 43 سالہ خاتون آجر کی اذیت کا شکار تھی اور گزشتہ دو سال سے اسے گھر پر محروس رکھا گیا تھا ۔ ہندوستانی سفارت خانے کو اطلاع ملنے پر اس خاتون تک رسائی حاصل کرتے ہوئے بحفاظت ملک واپسی یقینی بنائی گئی ۔ وجیا نامی اس خاتون کا ایرپورٹ پر ارکان خاندان نے استقبال کیا ۔