ایک کیلومیٹر بلند عمارت کی تعمیرپر ایک ارب بیس کرور ڈالر کی لاگت ائے گی سال2020تک کام مکمل ہوگا
جدہ۔ سعودی عرب میں دنیا کی سب سے بلند عمارت تعمیرکرانے کا باقاعدہ طور پر ٹھیکہ دیا گیا۔
خبر رساں ادارے رائٹر کے مطابق برج خلیفہ سے بھی اونچی دنیاکی سب سے بلند ترین عمارت کو تعمیرکرنے کا باقاعدہ طور پر معاہدہ طئے پاگیاہے۔عمارت کے ڈیولپر جدہ اکنامک کمپنی نے عمارت کے انفراسٹرکچر کی تعمیر کا ٹھیکہ مقامی تعمیراتی کمپنی الفوز ان جنرل کنٹریکٹنگ کو دیا ہے ‘ یہ تعمیرانی کمپنی بارہ ماہ میں صرف انفراسٹرکچر تعمیرکرے گی بقیہ کام علیحدہ ہیں۔
بعدازا ں عمارت کی فنشنگ اور تکمیل 2020تک ہوگی۔ مجموعی طور پر عمارت کی تعمیر پر ایک ارب بیس کروڑ ڈالر لاگت ائے گی‘ یہ عمارت ایک ہزار میٹر ( تین ہزار 28فٹ) بلند ہوگی جبکہ برج خلیفہ 878میٹر بلند ہے۔
خیال رہے کہ اس عمارت کو 2013میں مکمل کرنے کااعلان کیاگی اتھا تاہم مختلف رکاوٹوں کے سبب اس کی تکمیل میں تاخیر ہوتی جارہی ہے۔