سعودی عرب میں بندوق برداروں کا حملہ، دو امریکی ہلاک

ریاض /30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی سعودی عرب کے علاقہ الاحصا سے کار میں گزرنے والے دو امریکی شہری فائرنگ میں ہلاک ہو گئے۔ آج دوپہر دو بجے دو امریکی شہریوں کی ایک کار نامعلوم بندوق برداروں کے فائرنگ کا نشانہ بن گئی، جس کے نتیجے میں ان میں سے ایک زخمی ہو گیا، جس کی حالت دوا خانہ میں مستحکم ہے۔ اکتوبر کے بعد سعودی عرب میں یہ چوتھا حملہ تھا۔ ستمبر میں سعودی عرب، شام اور عراق میں دولت اسلامیہ کے خلاف امریکی زیر قیادت اتحاد میں شامل ہو گیا تھا۔ سعودی عہدہ داروں نے گزشتہ ہفتہ مبینہ فائرنگ کرکے ریاض میں ایک شخص کو زخمی کرنے کے الزام میں دولت اسلامیہ کے تین حامیوں کو گرفتار کرلیا تھا۔ وزارت داخلہ کے بموجب عہدہ داروں نے مشتبہ بندوق برداروں، ڈرائیور اور ویڈیو گرافر کو گرفتار کرلیا، جو مبینہ طورپر فائرنگ کے وقت نقاب پہنے ہوئے تھے۔ فائرنگ اور فلم بندی کے وقت نقاب پوش تھے اور یہ فلم دولت اسلامیہ کی ویب سائٹ پر ہے۔