قاہرہ : مصر کی ایک اخباری رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے عیسائی شہریوں کے لئے گرجا گھر تعمیر کے مقصد سے ویٹکین کے ساتھ ایک معاہدہ پر دستخط کئے ہیں ۔آن لائن اخبار ایجبٹ انڈیپنڈنٹ نے کہا کہ ویٹکین کے بین مذہبی مکالمہ سے متعلق عہدیدار جین ٹارین نے اپریل میں سعودی عرب کا دورہ کیا جس کے دوران ایک معاہدہ پر دستخط کئے گئے ۔
ویٹکین کے عہدیداروں نے توثیق کی ہے کہ ایک اعلامیہ پر دستخط کئے گئے ہیں جس کے تحت مزید بات چیت کی جائی گی ۔انھوں نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران شاہ سلمان کے بشمول کئی اعلی عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کی ۔واپسی پر ویٹکن ریڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملاقاتوں کے دوران میں اس نکتہ پر بہت زور دیا ہے کہ عیسائیوں اور غیر مسلموں کے بارے میں اسکولوں میں اچھی رائے ہے او رانہیں کبھی بھی دوسرے درجہ کا شہری نہیں سمجھا گیا ۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں فی الحال اسلام کے سوا دیگر مذاہب پر عمل کرنے پر پابندی ہے ۔