سعودی عرب میں آج رویت کی تصدیق کی اپیل

ریاض ۔ /3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی سپریم عدالت نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دارالسلطنت میں پیر کی شام شوال المکرم کا چاند دیکھنے کی تصدیق کریں ۔ /29 رمضان /4 جولائی کو رویت کی تصدیق ہونے پر منگل کے دن عیدالفطر منائی جائے گی ۔خلیجی ممالک کے علاوہ امریکہ اور دیگر ملکوں میں بھی منگل کو عید منائی جانے کی توقع ہے ۔ رویت کی تصدیق کے بعد ہی اعلان کیا جائے گا ۔