سعودی عرب سے یمن کو مدد پہنچانے صدر ٹرمپ کی اپیل

واشنگٹن، 7دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سعودی عرب سے یمن کے لوگوں کیلئے بنیادی ضروریات کی مدد پہنچانے کی فوری اجازت دیئے جانے کی اپیل کی ہے ۔یہ اطلاع امریکی صدر دفتر وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں دی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ میں نے اپنے انتظامیہ کے افسران کو سعودی عرب کی قیادت سے رابطہ قائم کر کے یمنی عوام کو خوراک، پانی، ادویات اور ایندھن پہنچانے کیلئے اجازت دینے کیلئے درخواست کرنے کی ہدایت کی ہے۔

امریکہ میں جنگل کی آگ
کیلیفورنیا فری وے بند
وینسورا ۔ 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عہدیداروں نے ایک بڑے فری وے کو بند کردیا جبکہ شعلوں کی وجہ سے جنوبی کیلیفورنیا کے جنگل میں آگ بے قابو ہوگئی اور ساحلی علاقہ کی طرف بڑھنے لگی۔ لاس اینجلس کے شمال مغرب میں واقع پہاڑی قبائل تیز رفتار آندھی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ ساحلی علاقہ کی 12 میل کی پٹی سے لوگوں کا تخلیہ کروادیا گیا ہے اور زبردست آگ کی وجہ سے وینچورہ اور سینٹا باربیرا کو مربوط کرنے والی فری وے کو بند کردیا گیا ہے۔ عہدیداروں کو امید ہیکہ برقی سربراہی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ہلاکتوں کی تعداد صفر ہوگی۔ 47 سالہ میلیسا جو مختصر مدت کیلئے اپنے گھر آئی تھی ، آگ کی وجہ سے اسے تخلیہ کرنا پڑا۔