سعودی عرب سے بیٹی کو واپس لانے سشما سوراج سے ماں کی فریاد

حیدرآباد 2 جنوری (سیاست نیوز) حیدرآباد کی ایک خاتون نے وزیر خارجہ سشما سوراج سے اپیل کی ہے کہ سعودی عرب کے شہر دمام میں پھنسی ہوئی اُن کی دختر کو حیدرآباد واپس لایا جائے۔ رئیسہ نامی خاتون نے اپنی دختر صفورہ بیگم کو ہندوستان واپس لانے کی فریاد کی ہے۔ صفورہ بیگم لیاب ٹیکنیشن کی حیثیت سے کام کررہی تھیں لیکن ایجنٹ نے انھیں دھوکہ دیا۔