مکہ : سعودی عرب میں حکومتی اجازت کے باوجود چند نوجوانوں نے ایک خاتون کی گاڑ ی چلانے پردھمکیاں دیں اور بعد ازاں خاتون کی گاڑی کو آگ لگادی ۔ ایک سعودی خاتون نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چند نوجوان انہیں گاڑی چلانے کے بنیادی حق سے محروم کررہے ہیں او رانہیں گاڑی چلانے پر نہ صرف ہراساں کیا بلکہ دھمکیاں بھی دئے ۔اور پھر ان نوجوانوں نے ان کی گاڑی کو آگ لگادی ۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ چند ماہ میں تاریخی اقدامات دیکھنے میں آئے ہیں جن میں سنیما گھروں کا قیام اور خواتین کو گھروں سے باہر نکلنے کا اجازت سر فہرست ہے ۔جب کہ پہلی بار خواتین کو گاڑچلانے کی اجازت دی گئی ہے ۔جس کے لئے انہیں باضابطہ طور پر ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کئے گئے ۔ لیکن اس باوجود خواتین کی تمام مشکلات حل نہیں ہوسکیں ۔