سعودی عرب اور یو اے ای کی امریکہ سے اسلحہ کی نئی معاملت

واشنگٹن۔ 2 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے دیرینہ عرب اتحادیوں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو جدید میزائل سسٹم اور دفاعی ساز و سامان فروخت کرنے کے ایک ابتدائی معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔ اس کے تحت امریکہ دونوں عرب ملکوں کو پٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم فراہم کرے گا۔ یہ دفاعی نظام اب تک دنیا کا جدید ترین نظام ہونے کے ساتھ ساتھ دشمن کے جنگی طیاروں اور میزائلوں کو ہدف تک پہنچے سے قبل تباہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔اس سے قبل حال ہی میں امریکہ ، کویت اور قطر کو بھی جدید ترین میزائل ڈیفنس سسٹم فروخت کرنے کی منظوری دے یہ ڈیفنس سسٹم فراہم کرچکا ہے۔