اسلام آباد ۔ 21 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) ۔ کرکٹر سے سیاست داں بننے والے عمران خان نے اعلان کیا کہ اب پاکستان میں حکومت کا زوال یقینی ہے ۔ امریکہ اور سعودی عرب بھی نواز شریف کو نہیں بچا سکیں گے ‘ ان کے استعفی کے لئے میری جدوجہد آخری دم تک جاری رہے گی ۔ کراچی میں نواز شریف کے خلاف ایک ریالی کے دوران نواز شریف واپس جاو کے نعرے بلند کئے گئے ۔ اس ریالی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ ایک وہ ایک ایسا پاکستان بنانے کا عزم رکھتے ہیں کہ دنیا بھر میں جہاں جہاں پاکستان کے سفارت خانے ہیں وہاں پاکستانیوں کی قطار لگی ہوگی جو اپنے خوش حال ملک کو واپس ہونے کی خواہش رکھتے ہوں گے ۔ پاکستان میں سب سے پہلے ایسا قانون ہونا ہوگا جو نظم و ضبط کو بحال کرسکے کیونکہ اس وقت پاکستان میں جنگل کا قانون رائج ہے ۔ ظلم کرنے والوں ‘ مجرمین ‘ ٹارگیٹ کلنگ کرتے ہیں اور اغواء کرتے ہیں ان پر قانون کا شکنجہ کسا جائیگا ۔ عمران خان نے اعلان کیا کہ ان کی حکومت پاکستان کے تین طبقوں کو ترجیح دی گی ۔ انہیں زیادہ سے زیادہ مراعات دیئے جائیں گے ۔ اضافہ تنخواہیں ادا کی جائیگی ۔ ٹیچرس ‘ پروفیسر س کو اولیت دی جائیگی ۔ پولیس کو ٹھیک اور غیر جانبدار بنانے کی کوشش کی جائیگی ۔ تحریک انصاف پاکستان کے دیگر جلسوں کی طرح یہاں بھی عمران کے حق میں نعرے لگائے گئے ۔