اٹاوا 24اگست (سیاست ڈاٹ کام) کناڈیائی وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کے کارکنوں کو سزائے موت سنائے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ ٹروڈو کے مطابق کناڈا انسانی حقوق کے دفاع کیلئے آواز اٹھاتا رہے گا۔ واضح رہے کہ اس حوالے سے کناڈا کی سعودی حکومت پر تنقید کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان شدید سفارتی تنازعہ پیدا ہو گیا ہے ۔ انسانی حقوق کے مختلف سعودی گروپوں نے بتایا کہ ملکی استغاثہ نے عدالت سے پانچ گرفتار کارکنوں کیلئے سزائے موت کی استدعا کی ہے ۔ ان میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔