مدینہ۔ مسجد نبوی میں امامت کے فرائض انجام دینے والے معروف سعودی مبلغ اور مذہبی شخصیت شیخ احمد العماری حکومتی حراست میں انتقال کرگئے۔
سعودی مبغلین اور مذہبی شخصیات کی گرفتاری پر نظر رکھنے والے سوشیل میڈیاگروپ ء پرزنر آف کنسائس‘ کے مطابق شیخ احمد العماری جو جامعہ ملیہ اسلامیہ مدینہ میں قرآن کالج کے سابق سربراہ تھے ‘ گرفتاری کے پانچ ماہ بعد حراست میں ہی انتقال کرگئے۔
مذکورہ گروپ کی جانب سے سعودی جیل حکام پر الزام لگایاگیا کہ انہوں نے 69سالہ بزرگ کی صحت کی جانب سے غفلت برتی جس کا نتیجہ ان کے انتقال کی صورت میں نکلا۔
دوسری جانب لندن سے تعلق رکھنے والی انسان حقوق کی تنظیم ’ القسط‘ کے ڈائرکٹر یحییٰ اسیری کا کہنا تھا کہ احمد العماری کو سعودی حکومت کی جانب سے جاری کریک ڈاؤن کے نتیجے میں اگست میں ان کی رہائش گاہ سے ان کے قریبی معاون اور اسلامی اسکالر صفر الحوالی کے ہمراہ حراست میں لیاگیاتھا۔
انہں 3ہزار صفحات پر مشتمل کی کتاب کی اشاعت کے بعد گرفتار کیاگیاتھا جس میں انہوں نے سعودی ولعیہد محمد بن سلمان اور شاہی خاندان کے اسرائیل سے تعلقات پر تنقید کانشانہ بنایاتھا۔