سعودی عربیہ میں مکمل جاپانی آرکسٹر کا پہلا کنسرٹ

ریاض‘ کنگ فہد لکچرل سنٹر میں سعودی عربیہ کے وزیر کلچراینڈ انفارمیشن عدیل التو رائیفی نے جاپان کا پہلے مکمل آرکسٹر کنسرٹ کا جمعرات کے روز افتتاح انجام دیا۔

سعودی وزارت برائے کلچر و انفارمیشن اور جاپان سفارت خانے کے اشتراک سے سعودی جاپان ویثرن2030کے تحت پروگراموں کے تبادلہ پر ریاض میں منعقدہ اس پہلے کنسرٹ میں جاپان کے 80موسیقی کاروں نے حصہ لیا

۔ٹریڈ اور اعلی معیاری مصنوعات کا تبادلہ ‘ ٹکنالوکی اور پراجکٹس کے ذریعہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط باہمی تعلقات کو فروغ دیا جارہا ہے۔ اس ضمن میں دونوں ممالک نے باہمی بھروسہ کی تعمیر کے لئے آپسی تہذیبوں کوسمجھنے کا اقدام اٹھایا ہے ۔

اس موقع پر مختلف کلچرل پروگراموں کا مظاہرہ کیاگیا جس میں مارشل ارٹس کے مظاہرے ‘ چائے پارٹی ‘ کیمونو اور فلم اسکریننگ شامل ہے۔

جاپان کے سفر نورایاہیرو نے بھی اس تقریب میں شرکت کی ۔

مذکورہ کنسٹرٹ ہیروفومی یوشیدا‘ سولوسیٹ فومیاکوکی کاٹو وائلونسٹ یومیکو ہاما سانے پیش کیااور بہترین موسیقی پیش کرتے ہوئے سامعین کو لطف اندوز کیا۔