سعودی عربیہ میں مظاہرے سے یانی’بے حد خوش‘۔

جدہ ۔گریک کے مشہور کمپوزر اور موسیقی کار یانی اپنے مملکت کے پہلے دورے کے موقع پر عربی میں جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ کہاکہ ’’ وہ سعودی عربیہ میں کافی خوش ہیں‘‘۔انہوں نے کہاکہ ’’ میرے دیگر پروگراموں سے میں کہیں زیادہ خوش اور مطمئن ہوں۔

جس طرح لوگوں نے مجھے دیکھا ہے اور میرے شاندار استقبال کیا ہے اس سے مجھے کافی مسرت ہوئی ہے۔آپ لوگوں کو سعودی آکر اس کا احساس ہوگا اور یہاں پر ائے تبدیلیوں کے آپ گواہ بن جائیں گے۔ میں اس قدر تیزی کے ساتھ ائی تبدیلیوں سے حیران اورششدر ہوگیا ہوں‘‘۔

دوکنسرٹ کے بعد کنگ عبداللہ اکنامک سٹی( کے اے ای سی) میں واقع ہوٹل بے لاسن میں پریس کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیاتھا۔جنرل انٹرٹینمنٹ اتھاریٹی ( جی ای اے) کے پبلک ریلیشن افیسر سلطان الختانی‘چیف کمیونکیشن افیسر جی ای اے عبدالعزیز الدھایان اور ذرائع ابلاغ کے بے شمار نمائندے اس موقع پر موجود تھے۔

الدھیان نے کہاکہ ’’ میں دل کی گہرائیوں سے کے اے ای سی کا شکریہ ادا کرتاہوں نے جس نے اس تقریب کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیاہے‘‘۔

انہوں نے مزیدکہاکہ مملکت کو بین الاقوامی شہرت یافتہ ستاروں کو بلانے میں کافی مشقت لگتی ہے‘ اور اس قسم کے تقاریب اور کنسرٹ کا انعقاد تاکہ عوام کو خوش رکھاجاسکے یہ کوئی آسان کام نہیں ہے

’’سرمایہ تہواروں کی ایک چھتری میں جی ای اے نے جاریہ سال 70سے زائد تقاریب منعقد کئے ہیں‘‘۔اس موقع کو ایک موسیقی کار کے لئے نہایت خوش گوار قراردیتے ہوئے یانی نے کہاکہ موسیقی’’ آپ دل او رذہن دونوں کو کھول دیتی ہے‘‘۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ’’ یہ وقت میرے لئے کافی اہمیت کا حامل ہے ۔

اس سے مجھے زیادہ اہمیت اور ذمہ داری کااحسا س ہوا ہے۔

آپ لوگوں کی تہذیب کے متعلق کچھ پیش کرنا چاہتا ہوں کیونکہ آپ لوگوں نے مجھ پراپنی آنکھوں او رکانوں کے ذریعہ بھروسہ کیا ہے ۔ او رمستقبل میں جب آپ کنسرٹ چھوڑ کر جائیں تو آپ کے ہنستے اور کہکہلاتے چہروں کو میں دیکھنا چاہتاہوں۔

میں اپنی موسیقی کے ذریعہ محبت ‘ اور ہر کسی کے لئے امید پیدا کرنا چاہتاہوں۔میں ایسا کچھ خاص کرنے جارہاہوں جو اپنے سعودی مداحوں کے لئے ہو‘ لہذا دیکھتے رہیں۔ میں کسی اور کو نہیں آپ تمام کو دیکھنا چاہتاہوں‘‘۔

یانی کا دورہ گلوبال2017-2018ٹورکے مطابق ہے جس میں وہ 1984میں اپنے کیریر کے آغاز کے مشہور گیت پیش کریں گے۔