جدہ:سعودی عرب کے جنوبی صوبے خطیف میں مصلح دہشت گردوں کی جانب سے علاقے میں ترقیاتی پراجکٹ پر کام کررہی کمپنی پر اندھا دھند فائرینگ میں دوافراد بشمول ایک بچے کی موت واقعہ ہوگئی اور دس لوگ اس دہشت گرد حملے میں بری طرح زخمی ہوئے۔
#Saudi child, #Pakistani expat killed in #Qatif terror attack https://t.co/mXUbK0a4jZ
— Arab News (@arabnews) May 13, 2017
عینی شاہدین کے مطابق ایک سعودی بچہ اور ایک پاکستانی شہری حملے میں ہلاک ہوگئے ۔ اور اس حملے میں مزید دس لوگ بری طرح زخمی ہیں۔عرب نیوز میں شائع خبر کے مطابق مذکورہ حملہ ضلع المسوار میں قدیم مکانات کی انہدامی کاروالی کو روکنے کی کوشش کا حصہ تھا جس کا استعمال دہشت گرد چھپنے کے لئے کرنا چاہتے ہیں
۔یہ بھی کہاجارہا ہے کہ جب پولیس کی ٹیم وہاں پہنچی تو دہشت گردوں نے شدید اور متواتر فائرینگ شروع کردی۔یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ المسوری میں کئی قدیم عمارتیں ہیں جن میں کچھ ایک سو سال قدیم عمارتیں بھی موجود ہیں۔
مذکورہ پراجکٹ جس کو دہشت گرد روکنا چاہتے ہیں قدیم عمارتوں کو مہندم کرتے ہوئے وہاں پر نئی عمارتوں کی تعمیر جس میں شاپنگ سنٹرس‘ ریسٹورنٹ‘ رہائشی ٹاؤر اور کلچر سنٹر قائم کرنے کا منصوبہ بنایاگیا ہے۔
واقعہ کے متعلق بات کرتے ہوئے داخلی وزارت نے کہاکہ سکیورٹی فورسس علاقے میں نظم وضبط برقرار رکھنے میں کامیاب ہیں۔