جدہ۔سرخ گلاب دوکان میں اب زیادہ وقت کے لئے چھپاکر نہیں رکھا گیا ‘ اور سعودی کی مذہبی پولیس کی جانب سے 2016میں لگائی گئی تحدیدات کے بعد اب دل کی شکل میں بنے چاکلیٹ بھی وی ڈے کے روز کاونٹر کے نیچے رکھ کر فروخت کرنا نہیں پڑے گا۔
سال2018میں مملکت میں سعودی عرب کی ایک مذہبی شخصیت کو یوم عاشقان مناتے دیکھا۔
مکہ کی اہم شخصیت شیخ احمد قاسم الغدمی نے ٹی وی پر اعلان کیاتھا کہ یوم عاشقان کا اسلامی تعلیمات سے ٹکراؤ نہیں ہے اور محبت کا یہ جشن صرف غیر مسلمانوں تک محدود نہیں ہے۔انہو ں نے کہاکہ یوم مادر کی طرح ساری دنیا میںیوم عاشقان منایاجاتا ہے ’’ جو انسانیت کا ایک مثبت عنصر ہے‘‘۔
اس کا نتیجہ یہ برآمد ہوا کہ یوم عاشقان بزنس کے لئے ایک بہترین موقع بن گیا ‘ بالخصوص فلور شاپ ‘ ریسٹورنٹ‘ کیفے‘کاسمٹک کلینک‘ اور بیوٹی سلون‘ چاکلیٹ‘ گارمنٹ فوڈ برانڈس کو یوم عاشقان کے لئے تیار کیاجانے لگا۔
ایک اعلی سطحی چاکلیٹ تیار کرنے والے عبدالعزیز النومان نے روبیات ریٹلر اور فیاتھی جویلری کے اشتراک سے صارفین میں چاکلیٹ کے ڈبے اور فلورس کی پیشکش ۔
فیاتھی جو سعودی عرب کا مشہور برانڈ ہے نے لو براسلیڈ اور پینڈنڈس پر یہ کہتے ہوئے خصوصی رعایتی پیشکش کی کہ’’ یہ کافی اہم موقع ہے‘‘۔
سعودی عرب کے جویلری صنعت کاروں نے اس موقع کو غنیمت جان کر مردو ں اور خواتین دونوں کے لئے خصوصی رعایت کے ساتھ کئی اشیاء کو یوم عاشقان سے منسوب ہیں کی پیشکش کی ۔
لینگریہ برانڈ نیومی نے اس موقع پر پچیس فیصد رعایت کے ساتھ رومانس کلکشن کی پیشکش اور 14فبروری تک آرڈر کرنے والوں کے فری شپنگ کی پیشکش بھی کی تھی۔
اس موقع پر فٹنس سنٹرس کی جانب سے بھی نئے ممبرس کو رعایت دی گئی اور سوپر مارکٹ جیسے مانیول اور ال تمیم نے چاکلیٹ ‘ٹیڈی بیرس او رسرخ
گلاب کی خصوصی فروخت رکھی تھی۔ جدہ کے مشہور فور اسکوائر سٹی گائیڈ پر پندرہ رومانی مقامات کی فہرست تھی جہاں پر وی ڈے ڈنر کا اہتمام کیاگیاتھا۔
اس فہرست میں فرانس کی لی تریٹور ریسٹورنٹ‘ ال اندلیسن کی زوڈیاک لونگ ‘ اٹلین ریسٹورنٹ اور جاپانی ریسٹورنٹ شامل تھے