جدہ۔ منگل کے روز جدہ میں موسلادھار بارش کے بعد سیلاب کی صورت حال پیدا ہوگئی اور سعودی کے شہر جدہ میں اسکول اور یونیورسٹیز کو تعطیل کا اعلان کردیاگیا۔
بارش کے ساتھ ہی سوشیل میڈیا پر جدہ کی تصوئیریں اور ویڈیوز وائیر ل ہونے لگے ‘ مذکورہ تصویروں او ر فوٹیج میں پانی میں تیرتے کاریں صاف طور پر دیکھی جاسکتی ہیں۔
شہزادہ خالد الفیصل مکہ صوبے کے گورنر اور سعودی فرمانررواں کے مشیر دیہی علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے بھی دیکھائی دیا جہاں پر پانی کی وجہہ سے سیلاب جیسے صورتحال کا سامنا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے جس سڑک سے وہ گذار رہے ہیں وہیں پر ندی جیسے صورتحال ہے۔
خراب موسم کی وجہہ سے جدہ کے تعلیمی شعبہ میں سوشیل میڈیا کے ذریعہ علاقہ میں اسکول او ریونیورسٹیز کو بند رکھنے کی ہدایت دی ہے۔
جنرل اتھاریٹی اور موسم سمکیات کے بموجب جمعرات تک بارش کے جاری رہنے کا امکان ہے۔
بارش اور خراب موسم کی وجہہ سے بہت ساری پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں‘ سعودی ائیر لائنس نے صبح کی پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہے۔
سال2009میں سیلاب کی وجہہ سے 123لوگ ہلاک ہوئے تھے جبکہ اس سال 10لوگ فوت ہوگئے۔
You must be logged in to post a comment.