جدہ: پیر کے روزسعودی عربیہ کے مشرقی صوبہ میں دہشت گردوں کے حملے میں دوسعودی سیکورٹی عہدیدار ائی ڈی دھماکے کی وجہہ سے شدید طور پر زخمی ہوگئے۔
عرب نیوز میں شائع خبر کے مطابق حادثہ پولیس پٹرولنگ کے دوران العوامیہ میں پیش ائے جو مشرقی صوبے کے القطعیف میں واقع دیہات ہے۔وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ زخمی پولیس عہدیدارو ں کو دواخانہ منتقل کیاگی اہے اور دہشت گرد حملے کے متعلق تحقیقات کی جارہی ہے ۔
یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہے جاریہ ماہ کے اوائل میں القطعیف صوبے کے ضلع المصورہ میں آر پی جی راکٹ حملے کی وجہہ سے اسپیشل فورسس کے ایک جوان ہلاک اور دیگر پانچ زخمی ہوئے تھے۔ وزارت کے مطابق دہشت گرد ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں پیدا کرنے کے لئے بارودی سرنگوں راکٹ اور دھماکوں آلات کا استعمال کررہے ہیں۔