سعودی شہزادہ نے دہشت گردی کیخلاف چین کی لڑائی کا دفاع کیا

بیجنگ ۔23 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے شہزادے محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے چین میں دہشت گردی کے خلاف مہم میں مسلمانوں کو تعلیم یافتہ بنانے کیلئے چلائے جا رہے ’ ری ایجوکیشن کیمپوں ‘ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کو دہشت گردی سے جنگ کیلئے ہر قدم اٹھانے کا حق ہے ۔چین نے مقامی مسلم قیادت اور مغربی شنزیانگ علاقہ کے ایغور آبادی کے ایک حصے پر دہشت گردی کی حمایت کرنے کا الزام عائد کیا اور یہاں کی نگرانی کا حکم دیا ہے ۔چین کی انفورسمنٹ ایجنسیوں نے تقریباً 10 لاکھ ایغورمسلمانوں کو حراست میں لے کر کیمپوں میں رکھا ہے ، جنہیں مبینہ طور پر بنیاد پرستی سے مقابلہ کرنے کے سلسلہ میں ‘ری ایجوکیٹ’ کیا جا رہا ہے ۔ ایغور بنیادی طور پر ترکی کے نسلی گروپ ہیں جو اسلام کو مانتے ہیں اور مغربی چین میں رہتے ہیں