ریاض۔28جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر امریکہ خاتون اول نے ہندوستان کا دورہ مختصر کردیا تاکہ سعودی شاہی خاندان سے ملک عبداللہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا جاسکے لیکن سعودی عرب کے نئے بادشاہ سلمان سے ملاقات اور ریاض کے مختصر دورہ پر مشل اوباما ناراض نظرآتی ہیں ۔ سعودی اہم شخصیات سے ملاقات اور اُن سے اظہار تعزیت کے موقع پر اہم سعودی مرد شخصیات نے مصافحہ کے سلسلہ میں مشل اوباما کو نظرانداز کردیا ۔ کئی افراد نے اوباما اور امریکہ کے سابق صدور پر تنقید کی کہ سعودی عرب میں خواتین کے حقوق کے ریکارڈ کی امریکہ کی جانب سے تائید نہیں کی جارہی ہے ۔ حالانکہ سعودی عرب امریکہ کا سب سے بڑا عرب حلیف ہے ۔ سعودی خواتین تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود کارکنوں میں شامل نہیں کی جاتی ‘ جب صدر امریکہ اور خاتون اول کے استقبال کے لئے سعودی شاہی خاندان کے افراد اور دیگر اہم شخصیتیں قطار بنائے کھڑی تھیں تو صرف چند افراد نے خاتون اول سے مصافحہ کیا ۔