یکم محرم سے سعود ی حکومت نے حج او رعمرہ کی ویزا فیس میں اضافے کا اعلان کیاہے۔ کراؤن پرنس سعودی عربیہ منسٹریل کونسل کے چیرمن بھی ہیں نے حج اور عمرہ ویزا کی قیمتوں میں اضافے کے متعلق ایک اہم فیصلہ لیاہے۔
پہلی بار حج یا عمرہ ویزا حاصل کرنے والے والو ں کودوسو سعودی ریال جبکہ دوسری مرتبہ حج یا عمرہ ویزا حاصل کرنے والوں کو تین سو ریال ادا کرنے پڑیں گیں۔سمجھا جارہا ہے کہ بازار میں کچے تیل کی گرتی قیمت کے سبب ویزا فیس میں اضافے کیاگیا ہے۔
جاریہ سال فبروری میں پٹرول کی قیمتیں گھٹ کر فی بیرل 26ڈالر ہوگئی تھیں جس کے بعد سعودی حکومت حج او رعمرہ ویزا کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے حکومت کے بجٹ کو خسارے سے بچانے کے اقدامات اٹھارہی ہے۔