سعودی ایرلائن کا پشاور آپریشن معطل

اسلام آباد ، 28 جون (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی سرکاری ایرلائن خلیج سے چوتھی ایرلائن بن گئی جس نے اپنی پروازیں پاکستان کے شمال مغربی شہر پشاور کیلئے معطل کردی ہیں جبکہ اس ہفتے ایک پی آئی اے طیارہ پر طالبان حملے میں ایک مسافر کی موت ہوگئی تھی۔ ہوابازی عہدہ دار نے کہا کہ سعودی عریبین ایرلائنز نے اپنی پشاور جانے والی فلائٹس کو حملے کے ایک روز بعد چہارشنبہ سے اسلام آباد کو موڑ دیا ہے۔ منگل کے واقعہ نے مختلف ایرلائنز کیلئے سکیورٹی کے سنگین مسائل پیدا کردیئے ہیں۔