سشما کا دورۂ جنوبی کوریا ‘باہمی روابط کو فروغ

سیول۔29ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور جنوبی کوریا نے آج اپنے کلیدی روابط کو فروغ دیتے ہوئے مختلف شعبوں جیسے جہازرانی‘الکٹرانکس ‘ دفاعی پیداوار‘ انفراسٹرکچر اور توانائی کے علاوہ نیوکلیئرانرجی اور سائبرسیکیورٹی کے شعبوں میں باہمی مفادکو بڑھاوا دینے کا فیصلہ کیا۔ آٹھویں جوائنٹ کمیشن میٹنگ میں وزیر اُمور خارجہ سشما سوراج اور اُن کے جنوبی کوریائی ہم منصب یون بیونگ۔سی نے باہمی روابط کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کی جس کا مقصد مزید گہری شراکت داری کیلئے خاکہ تیار کرنا ہے ۔سشما میں جنوبی کوریا کو ہندوستان کی معاشی ترقی کیلئے اہم پارٹنر قرار دیا۔