سشما سوراج کے تین روزہ دورہ کا آغاز

ماسکو 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ سشما سوراج تین روزہ دورہ پر آج روس کے بندرگاہی شہر ولادیو وستوک پہونچیں جہاں وہ تیسرے مشرقی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گی۔ اس فورم میں عالمی تجارت سے متعلق اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سشما سوراج اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاؤروف سے ملاقات کے دوران باہمی اُمور پر تبادلہ خیال کریں گی۔