سشما سوراج کی نائب صدر کے ہمراہ صدرجمہوریہ سے ملاقات

نئی دہلی۔ 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیر خارجہ سشما سوراج نے دیگر مرکزی وزراء کے ہمراہ صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات راشٹرپتی بھون میں ہوئی مرکزی وزیر شہری ہوا بازی اشوک گجپتی راجو ، وزیر صحت جے پی نڈا ، وزیر فلاح برائے خواتین و اطفال مینکا گاندھی ، مرکزی وزیر مملکت برائے صنعت و تجارت نرملا سیتا رامن اور نیتی آیوگ کے نائب صدرنشین اروند پاناگریا نے بھی آج صدرجمہوریہ سے ملاقات کی۔ صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مرکزی وزراء کی کووند سے اولین ملاقات تھی۔