سشما سوراج کی ماسکو میں روسی ہم منصب سے ملاقات

ماسکو ، 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر امور خارجہ سشما سوراج نے آج اپنے روسی ہم منصب سرجی لاؤروف سے ماسکو میں ملاقات کی جہاں وہ دو روزہ دورے پر ہیں تاکہ ایک کلیدی باہمی میٹنگ کی شریک صدارت کے ساتھ ساتھ اسٹرٹجک پارٹنرشپ کو فروغ دینے کیلئے روسی قیادت کے ساتھ بات چیت منعقد کرسکیں۔ ترجمان وزارت امور خارجہ راویش کمار نے ٹوئٹ کیا کہ روسی وزیر لاؤروف نے سشما سوراج سے گرمجوشانہ ملاقات کی اور دونوں قائدین میں باہمی اور علاقائی مسائل پر اچھا تبادلہ خیال ہوا۔ لاؤروف نے ڈنر کا اہتمام کیا۔