سشما سوراج کی برونی کے ہم منصب وزیر سے ملاقات

نئی دہلی ۔ /23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ ہندوستان سشما سوراج نے آج برونی کے وزیر خارجہ برونی لم جاک سینگ سے ملاقات کرکے باہمی تعلقات کے استحکام پر تبادلہ خیال کیا ۔ دو دن قبل ہند ۔ آسیان یادگاری چوٹی کانفرنس برونی میں مقرر ہے ۔ تمام آسیان قائدین ہندوستان کی یوم جمہوریہ پریڈ میں مہمان خصوصی ہوں گے ۔ سشما سواراج نے وزیر خارجہ برونی سے ملاقات دارالحکومت دارالسلام میں کی اور باہمی تعاون کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ۔ وزیر خارجہ کے ترجمان روش کمار نے اپنے ٹوئیٹر پر اس کا انکشاف کیا ۔