سشما سوراج کا دورہ شام ملتوی

نئی دہلی ۔ 8 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : وزیر خارجہ امور سشما سوراج کا آئندہ ہفتہ دورہ شام اس ملک میں کشیدگی میں اضافہ کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے ۔ وزارت خارجہ امور کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ وزیر خارجہ امور کے دورہ کے لیے آئندہ تواریخ کا فیصلہ حکومت شام کے ساتھ مشاورت کرتے ہوئے کیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ ’ وزیر خارجہ امور کے دورہ شام کو اس ملک میں پائی جانے والی صورتحال کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے ۔ آئندہ تواریخ کا فیصلہ حکومت شام کے ساتھ مشاورت کرتے ہوئے کیا جائے گا ‘ ۔۔